اینڈریو سٹراس نے انگلینڈ کرکٹ کا ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی

اینڈریو سٹراس نے انگلینڈ کرکٹ کا ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی
اینڈریو سٹراس نے انگلینڈ کرکٹ کا ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی

  


    لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان اینڈریو سٹراس نے انگلینڈ کرکٹ کا ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے اور کہاکہ وہ پال ڈاﺅنٹن کی جگہ کام کرنے کےلئے تیار ہیں۔

 ورلڈ کپ کے ابتدائی راﺅنڈ سے باہر ہونے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے پال ڈاﺅنٹن کو برطرف کر دیا تھا جس کے بعد ایک انٹریومیں سابق کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا کہ اگر انہیں ڈاﺅنٹن کی جگہ انگلینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر کی پیشکش کی گئی تو وہ قبول کر لیں گے، وہ انگلینڈ کرکٹ کی بہتری کےلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

اینڈریو سٹراس نے پال ڈاﺅنٹن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے علاوہ اگر دیکھا جائے تو ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی، میگا ایونٹ میں فتح کےلئے انہیں طویل مدتی حکمت عملی تیار کرنے کےلئے زیادہ وقت نہیں ملا، گزشتہ ایک سال میں ٹیم کی کارکردگی بہت بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کی کوشش ہوگی کہ ان کی جگہ کسی ایسے شخص کا تقرر کیا جائے جو ٹیم کے قریب ہو، جس کا کھلاڑیوں میں زیادہ اثر و رسوخ ہو، اس طرح وہ بہتر طریقے سے ان کی کارکردگی کا مواخذہ کر سکے گا۔

 سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ کی بہتری کےلئے انہیں جو بھی ذمہ داری دی جائے گی وہ اسے قبول کر لیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے عہدے کےلئے سابق کپتان مائیکل وان اور ایلک سٹیورٹ کے نام بھی زیرغور ہیں۔

مزید : کھیل


loading...