بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف نوماہ میں13.3 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف نوماہ میں13.3 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے
 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف نوماہ میں13.3 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے

  


    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی ترسیلات زر سکیم کے تحت رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 13.3 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے جس پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے فنانس ڈویژن کی ترسیلات زر کی سکیم کی غیر معمولی حمایت اور اس میں شرکت کو سراہتے ہوئے کامیابی پر فنانس ڈویژن، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینکوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مارچ 2015ءکے اختتام پر ترسیلات زر کا حجم 13.3 ارب ڈالر رہا جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ میں ہونے والی ترسیلات زر سے 15 فیصد زیادہ ہے، بیرون ملک سے بینکنگ ذرائع سے رقوم بھجوانے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ پی آر آئی سکیم کے تحت اپریل تا جولائی 2015ءکے دوران بینکوں کو ترسیلات زر کی فیس کی مد میں بقایا جات بھی ادا کئے جائیں گے۔

وزیرخزانہ نے بتایاکہ وزارت خزانہ اپریل میں بینکوں کو ادائیگی کیلئے 3 ارب روپے کی رقم پہلے ہی جاری کر چکی ہے، مئی کے اختتام تک 3.8 ارب روپے ادا کئے جائیں گے جبکہ مزید تین ارب روپے جولائی میں ادا کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ترسیلات زر کو فروغ دینے کیلئے متعارف کرائی گئی نئی سکیم پر اطمینان کا اظہار اور قرار دیا کہ اس کے نتیجہ میں ترسیلات زر میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

مزید : بزنس


loading...