جنوبی افریقہ میں نامعلوم افراد نے گاندھی کے مجسمے پر سفید رنگ کی بالٹیاں انڈیل دیں

جنوبی افریقہ میں نامعلوم افراد نے گاندھی کے مجسمے پر سفید رنگ کی بالٹیاں ...
جنوبی افریقہ میں نامعلوم افراد نے گاندھی کے مجسمے پر سفید رنگ کی بالٹیاں انڈیل دیں

  


کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے تاریخی گاندھی سکوائر میں نامعلوم افراد نے بھارتی ”باپو“ گاندھی کو نسل پرست قرار دیتے ہوئے سفید رنگ کی بالٹیاں انڈیل کر انکے مجسمے کا حلیہ بگاڑ دیا۔ پولیس حکام کے مطابق کار سوار حملہ آور جنہوں نے افریقی نیشنل کانگریس کا جھنڈا اٹھا رکھا تھا، مخالفانہ نعرے لگاتے ہوئے گاندھی سکوائر جو جوہانسبرگ کے وسط میں ہے وہاں نصب گاندھی کے مجسمے پر سفید پینٹ کی بالٹیاں انڈیل دیں اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ایک حملہ آور کو تعاقب کرکے حراست میں لے لیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ افریقی نیشنل کانگریس کے ترجمان کیتھ کھوزا نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سے پارٹی کی لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے گاندھی 1893ء میں جنوبی افریقہ خودساختہ جلا وطنی کاٹنے آئے اور 1914ءتک جوہانسبرگ میں قیام پذیر رہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...