پاکستان نے ملائیشیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کو نشان امتیاز ملٹری عطاکردیا

پاکستان نے ملائیشیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کو نشان امتیاز ملٹری ...
پاکستان نے ملائیشیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کو نشان امتیاز ملٹری عطاکردیا

  


    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے ملائیشیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل تان سری داتو کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ہے۔ جنرل تان سری داتو کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی سادہ اور پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے ملائیشین فوج کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔

ملائیشیا کی مسلح افواج کے سربراہ کو یہ اعزاز دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت اور مضبوط بنانے کے سلسلے میں انکی خدمات پر دیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ملائیشیا کی مسلح افواج کے سربراہ کو مبارکباد بھی دی۔

مزید : اسلام آباد


loading...