پشاورکنٹونمنٹ بورڈزالیکشن ،جماعت اسلامی اور ایم کیوایم میں اتحاد ہوگیا،ترجمان کی تردید

پشاورکنٹونمنٹ بورڈزالیکشن ،جماعت اسلامی اور ایم کیوایم میں اتحاد ...
پشاورکنٹونمنٹ بورڈزالیکشن ،جماعت اسلامی اور ایم کیوایم میں اتحاد ہوگیا،ترجمان کی تردید

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کیلئے جماعت اسلامی اورمتحدہ قومی موومنٹ میں اتحادہوگیاہے تاہم جماعت اسلامی کے ترجمان نے تردید کردی ۔

اے آروائے نیوز کے مطابق ایم کیوایم کے رہنماءمحمدنعیم نے بتایاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر معاملات طے پاگئے ہیں اور اب ایک دوسرے کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں کامیاب کرائیں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ جماعت اسلامی اپنی اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کی خواہاں تھی لیکن پی ٹی آئی نے مخالفت کردی جس کے بعد جماعت اسلامی نے ایم کیوایم سے اتحا د کرلیا۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان امیر العظیم نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اورکہاکہ ایم کیو ایم کے ساتھ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہوا وار نہ ہی کوئی اتحاد زیر غور ہے ۔

مزید : پشاور


loading...