گلگت بلتستان کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں:نواز شریف

گلگت بلتستان کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں:نواز ...
گلگت بلتستان کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں:نواز شریف

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس ہو اجس دوران گورنر گلگت بلتستان برجیس نے وزیراعظم نوازشریف کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی اور کہا کہ عوام 47ارب کے ترقیاتی فنڈ کیلئے حکومت کے شکر گزار ہیں ۔

گورنر گلگت بلتستان کا کہناتھا کہ شاہر اہ قراقرم پر سیکیورٹی کیلئے خصوصی فورس تشکیل دی جا رہی ہے اور جنگلات کے تحفظ کیلئے تیس سالہ پالیسی تشکیل دے دی گئی ہے اور یہ پالیسی تمام فریقین کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پالیسی کے مطابق تیس سال میں 26لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔اس موقع پر گلگت بلتستان کونسل نے 2014-2015کے بجٹ کی منظور بھی دیدی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھاکہ تمام اخراجا ت شفاف انداز میں کیے جائیں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...