جدہ ایئرپورٹ پرایرانی جوانوں سے جنسی زیادتی کے بعد عمرہ پروازیں معطل

جدہ ایئرپورٹ پرایرانی جوانوں سے جنسی زیادتی کے بعد عمرہ پروازیں معطل
جدہ ایئرپورٹ پرایرانی جوانوں سے جنسی زیادتی کے بعد عمرہ پروازیں معطل

  


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے جدہ ایئرپورٹ پر دونوجوانوں سے جنسی زیادتی پر احتجاجاًعمرہ پروازیں معطل کردیں اوراعلان کیاکہ سزائیں ہونے تک ایرانی شہری عمرہ کی ادائیگی کے لیے نہیں جائیں گے ۔

ایران کے کلچرل وزیرعلی جنتی نے بتایاکہ دوایرانی نوعمروں کیساتھ جدہ ایئرپورٹ پر جنسی زیادتی کے تناظرمیں یہ اقدام اٹھایاگیاہے اور مجرموں کو سزاہونے تک ایرانی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب نہیں جائیں گے ۔

اُنہوں نے بتایاکہ سعودی حکومت نے مشتبہ افراد کو حراست میں لیاہے اوراس ضمن میں انصاف کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے مسئلے کے علاوہ دونوں ممالک میں تازہ اختلاف گذشتہ ہفتے جدہ ایئرپورٹ پر پیش آنیوالے واقعے کے بعد پید ا ہواجہاں مبینہ طورپر آفیسرز نے تلاشی کے دوران دوایرانی نوجوان کو جنسی طورپر ہراساں کیا۔ یہ لڑکے عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس تہران لوٹ رہے تھے ۔ احتجاجی ریلیوں پر پابندی کے باوجود اس واقعے کے خلاف تہران میں سینکڑوں لوگوں نے سعودی سفارتخانے کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...