منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین تفتیش کیلئے لندن پولیس سٹیشن میں موجود

منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین تفتیش کیلئے لندن پولیس سٹیشن میں موجود
منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین تفتیش کیلئے لندن پولیس سٹیشن میں موجود

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں میں تفتیش کیلئے لندن پولیس سٹیشن میں موجود ہیں جہاں سکاٹ لینڈ یارڈ کے دو افسر الطاف حسین کا انٹرویو کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کے چھ افسران الطاف حسین کو ان کے گھر سے اپنے ہمراہ پولیس سٹیشن لے کر آئے ہیں جہاں پہنچ کر الطاف حسین کی ضمانت ختم ہو چکی ہے اور مدت حراست شروع ہو گئی ہے، انٹر ویو کے بعد ہی الطاف حسین کی ضمانت کو بڑھانے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا ۔منی لانڈرنگ کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ کا پاکستانی حکام کے ساتھ بھر پور تعاون جاری ہے ۔پولیس اسٹیشن پہنچنے پر الطاف حسین کے ذاتی گارڈ ز کو بھی واپس بھیج دیا گیاہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار اور بابر غوری اور وکلاءکی ٹیم بھی الطاف حسین کے ہمراہ لندن پولیس سٹیشن میں موجود ہیں ۔

گزشتہ رات الطاف حسین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اللہ کا نام لے کر پولیس سٹیشن جا ئیں گے آگے جو اللہ کی مرضی ہوئی تو وہی ہو گا۔

مزید : قومی /Headlines


loading...