مصرمیں فوجی بکتر بند گاڑی پر جنگجوﺅں کاحملہ ، 6 فوجی ہلاک

مصرمیں فوجی بکتر بند گاڑی پر جنگجوﺅں کاحملہ ، 6 فوجی ہلاک
 مصرمیں فوجی بکتر بند گاڑی پر جنگجوﺅں کاحملہ ، 6 فوجی ہلاک

  


    قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے علاقے جزیرہ نماءسینائی میں فوجی بکتر بند گاڑی پر جنگجوﺅں کے بم حملہ سے چھ مصری فوجی ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا نے فوج کے حوالے سے بتایا کہ حملہ سینائی کے شمالی قصبہ شیخ زوید کے قریب کیا گیا اور داعش کے ساتھ خود کو منسلک کرنے کی دعویدار تنظیم انصار بیت المقدس نے ٹوئیٹر پر دیئے گئے بیان میں بم حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔

 انصار بیت المقدس کا کہنا ہے کہ اس نے حکومت کی طرف سے مرسی کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا بدلہ لینے کیلئے سیکیورٹی فورسز کو متعدد بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور اب تک سینکڑوں سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا۔ ہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو قید کیا گیا اور درجنوں اہلکاروں کو سزائے موت دی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...