خاتون ہندوانتہاءپسند رہنماءکا مسلمانوں کی نس بندی کا مطالبہ ، ہندوزیادہ بچے پیداکریں: سادھوی

خاتون ہندوانتہاءپسند رہنماءکا مسلمانوں کی نس بندی کا مطالبہ ، ہندوزیادہ بچے ...
خاتون ہندوانتہاءپسند رہنماءکا مسلمانوں کی نس بندی کا مطالبہ ، ہندوزیادہ بچے پیداکریں: سادھوی

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آل انڈیا ہندومہاسبھا کی نائب صدر سادھوی دیواٹھاکر نے مسلمانوں اور عیسائیوں کی نس بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندوﺅں کو زیادہ سے زیادہ بچے پیداکرنے کی تجویز دیدی۔

بھارت کے اکثر ہندوانتہاءپسند مسلمانوں اور پاکستان کیخلاف زہراگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے لیکن مودی حکومت کے اقتدارمیں آنے کے بعد ہندوانتہاءپسند کچھ زیادہ ہی آگے بڑھ گئے ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سادھوی کاکہناتھاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لیے مسلمانوں اور عیسائیوں کی نس بندی کی جائے اورحکومت اس سلسلے میں ایمرجنسی لگائے جبکہ ہندودیگرقومیتوں کامقابلہ کرنے کے لیے زیادہ بچے پیداکریں ۔

اُن کاکہناتھاکہ اگر ہنگامی طورپر اقدامات نہ کیے گئے توایک دن مسلمانوں کی آبادی ہندوﺅں سے آگے نکل جائے گی اورپھر دھرم کی حفاظت میں بھی مشکلات درپیش آسکتی ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...