فیملی پلاننگ سے ماں اپنی اور اپنے بچے کی صحت بہتر بنا سکتی ہے:ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرملتان

فیملی پلاننگ سے ماں اپنی اور اپنے بچے کی صحت بہتر بنا سکتی ہے:ڈسٹرکٹ پاپولیشن ...
فیملی پلاننگ سے ماں اپنی اور اپنے بچے کی صحت بہتر بنا سکتی ہے:ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرملتان

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیاض احمدچوہدری نے صحت مند ماں صحت مند بچے کو جنم دیتی ہے ،ماں کی صحت وقفہ نہ کرنے اور بار بار زچگی سے خراب ہوجاتی ہے جبکہ کئی خواتین زچگی کے دوران زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔

خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اُن کاکہناتھاکہ فیملی پلاننگ کے طریقوں پر عمل کر کے ماں اپنی اور اپنے بچے کی صحت بہتر بناسکتی ہے، صحت مند ماں سے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔اس موقع پرتحصیل آفیسرکاکہناتھاکہ خواتین سے گزارش ہے کہ وہ فیملی پلاننگ کے طریقوں پر ضرور عمل کریں اور بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کو بھی خطرات میں نہ ڈالیں ۔

مزید : ملتان


loading...