پنجاب حکومت نے 1248سکولوں کو سیکیورٹی کیلئے دی گئی سموں کے بلوں کی ادائیگی سکولوں کے ہی سپرد کر دی

پنجاب حکومت نے 1248سکولوں کو سیکیورٹی کیلئے دی گئی سموں کے بلوں کی ادائیگی ...
پنجاب حکومت نے 1248سکولوں کو سیکیورٹی کیلئے دی گئی سموں کے بلوں کی ادائیگی سکولوں کے ہی سپرد کر دی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت نے 1248سکولوں کی سیکیورٹی کیلئے دی گئی سموں کے بلوں کی ادائیگی سکولوں کے سپرد کر سپرد کر دی ہے ،ہر سکول سموں کے بل سکول کیلئے جاری کردہ فنڈ میں سے ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں پانچ پانچ سمز دی گئیں ہیں جن کا بل حکومت کو ادا کر نا تھا لیکن اب فیصلہ کیا گیاہے کہ ہر سکول اپنی سم کا ماہانہ بل سکول فنڈ سے ادا کرے گا جو کہ تین سو روپے فی سم ہے ۔

اس فیصلے کے بعد سکول انتظامیہ کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیاہے کہ سکول فنڈ سکول کے ترقیاتی کاموں کیلئے ہوتے ہیں سموں کی بلوں کی ادائیگی حکومت کو کرنی چاہیے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...