ماضی کی وجہ سے بالی ووڈ میں شاید کبھی بھی ایوارڈنہ جیت پاﺅں :سنی لیون

ماضی کی وجہ سے بالی ووڈ میں شاید کبھی بھی ایوارڈنہ جیت پاﺅں :سنی لیون
ماضی کی وجہ سے بالی ووڈ میں شاید کبھی بھی ایوارڈنہ جیت پاﺅں :سنی لیون

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالغوں کی فلموں سے شہرت پانے والی بالی ووڈاداکارہ سنی لیون کا کہناتھاکہ اپنے ماضی کی وجہ سے شایدکبھی ایوارڈنہیں جیت پائیں گی ۔

بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘ سے گفتگوکرتے ہوئے سنی لیون کاکہناتھاکہ اُن کا ماضی ایوارڈزمیں رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے اُنہیں عزت نہیں ملتی اور کچھ اُنہیں ناپسندکرتے ہیں لیکن جن لوگوں کو ایوارڈ ملتے ہیں ، اُن پر سنی کو خوشی ہوتی ہے اور وہ تقریبات میں شرکت اطمینان کا باعث بنتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 33سالہ اداکارہ نے کبھی بھی اپنے ماضی پر پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا ۔ جبکہ اُن کی حالیہ فلم اک پہلی لیلا نے تین دن میں سولہ کروڑروپے کا کاروبارکیالیکن وہ آنیوالے ایوارڈ سیزن پر توجہ نہیں رکھتیں ۔

مزید : تفریح


loading...