سپریم کورٹ نے اعجاز چوہدری کو نا اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے اعجاز چوہدری کو نا اہل قرار دیدیا
سپریم کورٹ نے اعجاز چوہدری کو نا اہل قرار دیدیا

  


اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو بر قرار رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی ا سمبلی اعجاز چوہدری کو نااہل قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر اعجاز چوہدری کو انا اہل قرار دے دیاتھا ۔ ممتاز احمد تارڑر کی جانب سے سپریم کورٹ میں اعجاز چوہدری کی اہلیت چیلنج کو چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرا ر رکھا اور حکم دیا کہ این اے 108منڈی بہاولدین میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے ۔

یہاں پر یہ بھی واضح کرتے چلیں کہ یہ اعجاز چوہدری تحریک انصاف کے پنجاب کے صدر نہیں ہیں ،انہوں نے مسلم لیگ ن سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...