پاکستان کا بحری جہاز شمشیر یمن میں پھنسے مزید 8 پاکستانیوں کولینے حدیدہ بندرگاہ پہنچ گیا

پاکستان کا بحری جہاز شمشیر یمن میں پھنسے مزید 8 پاکستانیوں کولینے حدیدہ ...
پاکستان کا بحری جہاز شمشیر یمن میں پھنسے مزید 8 پاکستانیوں کولینے حدیدہ بندرگاہ پہنچ گیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا بحری جہاز شمشیر یمن میں پھنسے مزید آٹھ پاکستانیوں اور یمن کے چار شہریوں کے محفوظ انخلاءکیلئے حدیدہ بندرگاہ پر پہنچ گیا، یہ بحری جہاز یمن میں پھنسے 51 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو محفوظ طریقے سے جبوتی پہنچانے کے بعد واپس گیا ہے۔

 پاک بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کا بحری جہاز شمشیر واپس لائے جانے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب کے شہر غزان پہنچائے گا جہاں سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے ان کے استقبال اور وطن واپسی کیلئے مکمل انتظامات کئے ہیں۔

پاک بحریہ نے یمن میں پھنسے ہوئے پا کستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے دو بحری جہاز یمن بھیجے اس سے قبل بحری جہاز اصلات اعکالا میں پھنسے 182 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو محفوظ طریقے سے وطن واپس لا چکا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...