سیاست میں ایک ”خان“ ہی کافی ہے : ریحام خان

سیاست میں ایک ”خان“ ہی کافی ہے : ریحام خان
سیاست میں ایک ”خان“ ہی کافی ہے : ریحام خان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ سیاست میں خان ایک ہی کافی ہے ، فی الحال ایساکوئی ارادہ نہیں ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ریحام خان نے کہاکہ عمران خان اپنا کام بخوبی کررہے ہیں ، وہ شاید پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو دوسروں کے لیے جیتے ہیں ، فیملی کا کام سپورٹ مہیا کرناہے اوروہ کرتی رہیں گی ۔

ریحام خان کاکہناتھاکہ وہ جوکام کررہی ہیں ، کرتی رہیں گی ، عمران خان نے کبھی اُنہیں کسی کام سے منع نہیں کیا بلکہ کوئی بھی نیا کام شروع کرنے پر اپنے دوستوں کو بھی بڑے فخر سے بتاتے ہیں کہ یہ نیا پراجیکٹ ہے ، اس کے یہ فوائد ہوں گے ، اس سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اُن سے بھی جہاں تک ہوسکتاہے وہ عمران خان کی مدد کرتی ہیں ۔

اُن کاکہناتھاکہ خوشی ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کی اہلیہ ہیں جو اپنی فکر کیے بغیر دوسروں کیلئے جی رہے ہیں اور لوگوں کی زندگیاںآسان بناناچاہتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد


loading...