سرفراز کی کارکردگی اچھی نہیں تھی ، ورلڈکپ کے ابتدائی میچوں میں سکواڈ سے باہر رکھا:وقاریونس

سرفراز کی کارکردگی اچھی نہیں تھی ، ورلڈکپ کے ابتدائی میچوں میں سکواڈ سے باہر ...
سرفراز کی کارکردگی اچھی نہیں تھی ، ورلڈکپ کے ابتدائی میچوں میں سکواڈ سے باہر رکھا:وقاریونس

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے ورلڈکپ کے ابتدائی میچوں میں وکٹ کیپر اور بلے باز سرفراز احمد کو نہ کھلانے پر معذرت کرتے ہوئے بتایاکہ سرفرازاحمد کی کارکردگی اچھی نہیں تھی جس کی وجہ سے اُنہیں سکواڈ سے باہر رکھا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے وقار یونس نے کہاکہ سرفرازاحمد نے ٹیم میں شامل ہوتے ہی سہارادیا اوردیگر کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی دکھائی ، وہ میچ وننگ کھلاڑی ہیں اوراُنہیں کسی بھی پوزیشن پر کھلایاجاسکتاہے ۔

یادرہے کہ ورلڈکپ کے ابتدائی میچزمیں اوپنر ز اور وکٹ کیپر کی ناکامیوں کے بعد میڈیا اورشائقین کرکٹ نے ٹیم انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیناشروع کردیاتھاجس پر منیجمنٹ نے ٹیم میں تبدیلیاں کیں اور سرفراز احمد کو بھی ٹیم میں شامل کردیا۔

مزید : کھیل


loading...