نواز شریف کا کھرمند،شگر ،ہنزا اور نگر کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان ،خنجراب سے اسلام آباد تک ریلوے لائن بچھائی جائیگی:وزیراعظم

نواز شریف کا کھرمند،شگر ،ہنزا اور نگر کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان ،خنجراب سے ...
نواز شریف کا کھرمند،شگر ،ہنزا اور نگر کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان ،خنجراب سے اسلام آباد تک ریلوے لائن بچھائی جائیگی:وزیراعظم

  


گلگت بلتستان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نوازشریف نے کھر مند ،شگر ،ہنز ا اور نگر کو ضلع بنانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ خنجراب سے اسلام آباد تک ریلوے لائن بنائی جائے گی اور یوتھ لون کے تحت چھوٹی فیکٹریاں لگانے کیلئے 20لاکھ روپے قرضے دیے جائیں گے۔گلگت بلتستان میں عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کنٹینر والی سیاست نہیں کرنے آئے بلکہ تعمیری باتیں کرنے آئے ہیں، کنٹینر والوں کی سیاست میں گالیاں لکھی ہیں لیکن ہماری سیاست میں آپ کی خدمت لکھی ہے ،ہم نے کبھی گالی کا جواب نہیں دیا ۔

نوازشریف نے کہا کہ یہاں کے طالب علموں کو 280میں بلکہ 1280لیپ ٹاپ ملنے چاہیں کیونکہ ان کا حق ہے اس لیے ایک ہزار سے کم لیپ ٹاپ یہاں ان کو نہیں ملنے چاہیے ۔نواز شریف نے اعلان کر تے ہوئے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں نوجوانون کا مستقبل سنوارنے آئے ہیں اور لیپ ٹاپ دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ انہوں نے جو خوشی بچوں کے چہروں پر دیکھی اس سے ان کا دل باغ باغ ہو گیا ۔

ان کا کہناتھا کہ ا ن کی حکومت نے خنجراب سے لے کر رائے کوٹ تک بہترین سڑک بنا دی ہے اور انشااللہ رائے کوٹ سے سیدھی سڑک اسلام آبا د جائے گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت سے سکردو کیلئے سڑک بنائی جائے گی جو کہ 175کلومیٹر لمبی ہے جس کو 40ار روپے کی مکمل کیا جائے گا ،ہنز ہ میں عطاآباد جھیل میں 27ارب روپے کی لاگت سے ٹنل بنائی جا رہی ہے ۔انہو ںنے کہا کہ زمینی فاصلوں کے ساتھ ساتھ دلوں کے فاصلے بھی کم ہونے چاہئیں۔

نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں گلگت بلتستان میں کونسل کی میٹنگ کیلئے آئے تھے اور ایک بار پہلے بھی آچکے ہیں ،کونسل کی میٹنگ ماضی میں اسلام آباد میں ہوتی تھی لیکن اس بار میں نے فیصلہ کیا کہ جہاں کی میٹنگ ہے وہیں پر ہوگی اور نوازشر یف خود چل کر گلگت بلتستان جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں نئے اے ٹی آر طیارے شامل ہو گئے ہیں اور جلد ہی گلگت بلتستا ن کیلئے پروازوں کو بھی بڑھایا جائے گا اور ساتھ ساتھ ایئرپورٹ کو بھی کشادہ کیا جائے گا تاکہ بڑے جہاز بھی یہاں پر اترسکیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...