یواے ای کے ولی عہد کا دورہ سعودی عرب ، اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں

یواے ای کے ولی عہد کا دورہ سعودی عرب ، اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں
یواے ای کے ولی عہد کا دورہ سعودی عرب ، اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زیدالنہیان اپنے وفد کے ہمراہ حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد نائف سمیت دیگرحکام سے ملاقاتیں کی ۔
سعودی حکام سے ملاقات میں اماراتی وفد نے یمن میں فوجی کارروائی میں پیش رفت، اتحاداور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقاتوں میں اماراتی وفد نے سعودی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مصیبت کی ہر گھڑی میں وہ سعودی عوام کے ساتھ ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔
اس سے قبل ریاض پہنچنے پر سعودی نائب ولی عہدشہزادہ نائف ، وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان ، وزیرمملکت اور سعودی عرب میں اماراتی سفیر نے اُن کا استقبال کیا ۔