عمران فاروق قتل کیس،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم معظم علی کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا

عمران فاروق قتل کیس،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم معظم علی کو 90روزہ ...
عمران فاروق قتل کیس،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم معظم علی کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم معظم علی کو 90روزہ ریمانڈ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے حوالے کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق معظم علی کو سخت سیکیورٹی میں رینجرز نے عمران فاروق قتل کیس میں انسد اد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں رینجرز نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت عدالت سے ملزم کے 90روزہ ریمانڈ کیلئے استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو رینجرز کے حوالے کر دیاہے ۔

واضح رہے کہ ملزم معظم علی کو عمران فاروق کے قاتلوں کو معاونت فراہم کرنے کے الزا م میں دو روز قبل نائن زیرو کے قریب ایک گھر سے گرفتار کیا گیاتھا ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...