برطانیہ میں غیر ملکی سیاحوں اور تارکین وطن کے مفت علاج کیلئے سخت قواعد وضوابط عائد

برطانیہ میں غیر ملکی سیاحوں اور تارکین وطن کے مفت علاج کیلئے سخت قواعد ...
برطانیہ میں غیر ملکی سیاحوں اور تارکین وطن کے مفت علاج کیلئے سخت قواعد وضوابط عائد

  


    لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت نے رواں ماہ سے غیر ملکی سیاحوں اور تارکین وطن کو این ایچ ایس سے مفت علاج کی سہولت کیلئے اپنی قانونی ا ہلیت ثابت کرنے کے سخت قواعد وضوابط عائد کئے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی ہسپتالوں میں اب تارکین وطن کو ہنگامی دیکھ بھال اور علاج ومعالجہ کی سہولیات حاصل کرنے سے قبل انہیں پاسپورٹ پیش کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں ہیلتھ ٹورازم کے نقصانات کی تلافی کو ممکن بنانے کیلئے غیر ملکی ماؤں سے زچگی کی خدمات کا معاوضہ وصول کیا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق مریضوں کو ہسپتالوں میں ہنگامی دیکھ بھال اور آؤٹ پیشنٹ کلینک کی خدمات حاصل کرنے سے قبل دو صفحات پر مشتمل فارم بھرنے کیلئے دیا جائے گا جس میں مریض کو اپنا پاسپورٹ نمبر، ویزے کی آخری تاریخ،قومیت، این ایچ ایس کی طرف سے مختص رجسٹریشن نمبر سمیت دیگر کوائف کا ریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ قانونی طور پر برطانیہ میں چھ ماہ سے زیادہ سکونت رکھنے والوں کو این ایچ ایس کی مفت خدمات کا مستحق سمجھا جاتا ہے تاہم ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کا مریض مفت علاج ومعالجہ کا مستحق ہے یا نہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...