پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فوری آڈٹ کیا جائے: وزیر خزانہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فوری آڈٹ کیا جائے: وزیر خزانہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فوری آڈٹ کیا جائے: وزیر خزانہ

  


    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فوری آڈٹ کیلئے آڈیٹر جنرل کو مراسلہ ارسال کردیاہے ۔وزارت خزانہ کی طرف سے آڈیٹر جنرل کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2009-10ءسے مالی سال 2013-14ءکے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فوری طور پر آڈٹ کیا جائے تاکہ اخراجات کا اندازہ کیاجاسکے اور غیرقانونی اخراجات سے نمٹاجاسکے ۔ یادرہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی بحران کا شکار ہے اور آڈٹ کے بعدامکان ہے کہ فنڈز کا بھی اعلان کیاجائے گا۔

مزید : کھیل


loading...