اینڈرسن نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری اور ٹراﺅٹ نے نصف سنچری مکمل کر لی

اینڈرسن نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری اور ٹراﺅٹ نے نصف سنچری مکمل کر لی
اینڈرسن نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری اور ٹراﺅٹ نے نصف سنچری مکمل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    اینٹی گوا (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری اور جوناتھن ٹراﺅٹ نے نصف سنچری مکمل کر لی، دونوں پلیئرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔
 اینڈرسن نے 2003ءمیں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 12 برس کے دوران انہوں نے ملک کی طرف سے سو ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے اب تک 380 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں، انگلش بلے باز جوناتھن ٹراﺅٹ نے بھی پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھہ ہی میچز کی نصف سنچری مکمل کی۔ ان کی 2013ءمیں آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی تھی لیکن وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جاندار کم بیک کرنے میں ناکام رہے اور صفر پر آﺅٹ ہوئے، ٹراﺅٹ نے 3763 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 9 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -