منتخب ہو کر وارڈ نمبر پانچ کی تمام گلیاں پکی ، صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بناﺅں گا:خرم سلطان

منتخب ہو کر وارڈ نمبر پانچ کی تمام گلیاں پکی ، صاف پانی کی فراہمی کو یقینی ...
منتخب ہو کر وارڈ نمبر پانچ کی تمام گلیاں پکی ، صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بناﺅں گا:خرم سلطان

  


 لاہور(پ۔ر)کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 5سے آزاد امید وار خرم سلطان نے کہاہے کہ وہ منتخب ہو کر علاقے کی تمام سڑکیں پکی کروانے کے ساتھ ساتھ بین اقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر گلی کوچے میں سیوریج ،صفائی اور بارش کے پانی کی نکاسی کا مکمل انتظام کریں گے تاکہ اہل علاقہ کو کسی قسم کے مسائل درپیش نہ ہوں، عام طور پر سب سے زیادہ سنجیدہ مسائل سوریج کا نظام اور صاف پانی کی فراہمی ہی ہوتے ہیں اس لیے ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنا میری پہلی ترجیح ہو گی ۔کانرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خرم سلطان کا کہناتھا کہ اس علاقہ کی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس کا نظام بری طرح سے مسائل کا شکار ہے اگر کہیں پر لگی بھی ہوئی ہیں تو چلتی نہیں ہیں لیکن منتخب ہونے کے فوراً بعد ہی وارڈ نمبر 5کی ہر گلی میں سٹریٹ لائٹس نصب کروا کر ہر گلی کو روشن کریں گے تاکہ گلی میں چلنے والوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو رہاہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے کیونکہ اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ہی سے عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے ۔کارنر میٹنگ میںاہل علاقہ کے معززین کے ساتھ ساتھ نواجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورمحمد خرم سلطان کو جیت کیلئے دعائیں اور اپنی تمام تر سپورٹ ان کیلئے سرف کرنے کا وعدہ کیا اور خرم سلطان پر مکمل اعتماد کا کھل کر اظہار بھی کیا ۔کانر میٹنگ میں محمد تبصم ،محمد زبیر ،محمد ثاقب ،محمد یاسر امان وڑائچ ،محمد ناصر چوہان ،محمد کبیرصاحب نے کارنر میٹنگ میں خصوصی شرکت کی ۔

مزید : لاہور


loading...