سعودی فضائی کمپنی دنیا بھر کی 10قابل اعتماد فضائی کمپنیوں میں شامل

سعودی فضائی کمپنی دنیا بھر کی 10قابل اعتماد فضائی کمپنیوں میں شامل
 سعودی فضائی کمپنی دنیا بھر کی 10قابل اعتماد فضائی کمپنیوں میں شامل

  


    ریاض (اے پی پی) سعودی فضائی کمپنی دنیا بھر کی 10قابل اعتماد فضائی کمپنیوں میں شامل ہو گئی ہے۔ سروے کے مطابق سعودی فضائی کمپنی نے یہ پوزیشن عمدہ کارکردگی، کم کرائے اور فضائی بیڑے کی اوسطاً عمر کے حوالے سے حاصل کی ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی فضائی کمپنی نے وقت پر آمد اور روانگی کے حوالے سے 90فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے جبکہ اس کے فضائی بیڑے کی اوسطاً عمر 10سال سے زائد ہے۔ سعودی قومی ائرلائن نے ائربس اور بوٹنگ کو 90جدید ترین طیاروں کا آرڈر دے رکھا ہے جن میں سے 77طیارے اسے موصول ہو چکے ہیں۔ سروے کے مطابق سعودی قومی ائرلائن نے وقت پر آمد کے حوالے سے دنیا بھر کی 215ائرلائنز میں سے 5ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے اس حوالے سے قطرائرلائنز نے پہلی آپریٹس نے تیسری جبکہ اتحاد ائریز نے 15ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ سعودی فضائی کمپنی نے مسافر طیاروں پر تعینات عملہ کو ضروری معلومات روایتی تحریری شکل میں فراہم کرنے کی بجائے آئی پیڈ بھی فراہم کر دئیے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...