نیل پالش اتارے ہوئے بے احتیاطی، نوجوان لڑکی کے جسم کو آگ لگ گئی

نیل پالش اتارے ہوئے بے احتیاطی، نوجوان لڑکی کے جسم کو آگ لگ گئی
نیل پالش اتارے ہوئے بے احتیاطی، نوجوان لڑکی کے جسم کو آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)نیل پالش اتارتے ہوئے ہمیشہ احتیاط سے کام لیں کیونکہ ہلکی سی لاپرواہی آپ کی جان بھی لے سکتی ہے۔ایسا ہی کچھ امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی 20سالہ لڑکی کے ساتھ ہوا جو ریموور سے نیل پالش اتارتے ہوئے غلطی سے اپنے آپ کو آگ لگا بیٹھی۔

اگر چوٹ لگ جائے یا جلد جل جائے تو زخم کے علاج کیلئے یہ گھریلو طریقے ہرگز استعمال نہ کریں
تفصیلات کے مطابق ایک لڑکی موم بتی کے پاس بیٹح کر نیل پالش ریموور سے اپنے ناخن صاف کررہی تھی لیکن اس دوران اس کے ہاتھوں کو آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اس کے سارے جسم کو لپیٹ میں لے لیا۔وہ فوراًگھر سے باہر بھاگی اور مدد کے لئے چلانے لگی۔اس دوران اس کا ہمسایہ ایڈم بیرٹ آگیا اور اس نے اپنی جیکٹ اتارتے ہوئے لڑکی کے جسم پر لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کرنے لگا۔اس دوران ایڈم نے نوجوان لڑکی کو کہا کہ فوراًزمین پر لیٹ کر رول کرو جس سے اس کی آگ بجھ گئی۔اس کے بعد ایمبولینس کا بلا کر لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا جسم 50فیصد جھلس چکا ہے۔
پولیس انچارج ڈینس للی کا کہنا ہے کہ ایڈم کی بروقت کاروائی کی وجہ سے لڑکی زندہ بچ گئی۔اس نے لوگوں کو خبردار کیا کہ کبھی بھی آگ کے پاس بیٹھ کر یا بند کمرے میں نیل پالش ریموور کا استعمال مت کریں کیونکہ اس میں فوراًآگ پکڑنے والے بخارات ہوتے ہیں جو کہ آپ کے پورے گھر میں آگ لگا سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -