کھانے کے علاوہ لیموں کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

کھانے کے علاوہ لیموں کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ کو معلوم نہیں
کھانے کے علاوہ لیموں کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

  


نیویارک(نیوزڈیسک)لیموں کے بہت سے کھانے کے فوائد ہیں۔یہ نہ صرف کھانوں کو لذیذ بناتا ہے بلکہ کھانا ہضم ہونے میں بھی بہت زیادہ مددگار ہوتا ہے۔لیکن اس کے دیگر فوائد ایسے بھی ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

جسم کے زہریلے مواد سے نجات

صبح سویرے ایک کپ نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے سے معدہ زہریلے مواد سے پاک ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔

نظام انہضام کی مضبوطی

لیموں پانی ہمارے جگر کے لئے بہت مفید ہے اور اس کے استعمال سے جگر ایسامواد خارج کرتا ہے جس سے کھانا ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

کمر کی درد سے نجات کےلئے کونسا طریقہ علاج مفید ترین ؟ماہرین نے بتا دیا

مچھروں سے نجات کے لئے

اگر آپ لیموں اور لونگ کا ملاکر کسی جگہ رکھ دیں تو وہاں مچھرنہیں آتے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ آدھ لیموں لے کر کچھ لونگ کے ساتھ اسے کمرے میں رکھ دیناہے۔اس کی وجہ سے مچھر کبھی بھی نہیں آئیں گے۔

گھر میں خوشبو کے لئے

آپ چاہیں تو وینیلا کی خوشبو میں لیموں کی خوشبو ملا کر گھر میں چھڑکیں اور تروتازہ مہک کا لطف اٹھائیں۔

سیب کو تازہ رکھنے کے لئے

اگر سیب اور اواکاڈو کو کاٹ کر اس پر لیموں چھڑک دیا جائے تو وہ سیاہ نہیں ہوتے اور تازہ رہتے ہیں۔

کچن میں استعمال

اگر آپ کی سبزی کاٹنے والی لکڑی خراب ہوگئی ہے تو ایک لیموں کاٹ کر اس پر رگڑیں اور صاف کر لیں۔ اس سے یہ نہ صرف چمکدار ہوجائے گی بلکہ اس پر موجودجراثیم بھی ختم ہوجائیں گے۔

تروتازہ رکھنے کے لئے

آپ چاہیں تو لیموں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لئے انہیں پانی کے کسی جار میں ڈال سکتے ہیں۔اس طریقے سے وہ زیادہ دیر تک تازے اور قابل استعمال رہیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...