این اے 246 الیکشن میں بائیومیٹرک سسٹم استعمال کیا جائے : رینجرز کا محکمہ داخلہ کو خط

این اے 246 الیکشن میں بائیومیٹرک سسٹم استعمال کیا جائے : رینجرز کا محکمہ داخلہ ...
این اے 246 الیکشن میں بائیومیٹرک سسٹم استعمال کیا جائے : رینجرز کا محکمہ داخلہ کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا گیا ہے جس میں ان کی جانب سے 23 اپریل کو ہونے والے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے درخواست کی گئی ہے ۔ رینجرز کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ان انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائے ۔ رینجرز کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے 213 پولنگ سٹیشن اور 769 بولنگ بوتھ پر بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے اور 55 حساس عمارتوں پر 1039 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ این اے 246 میں الیکشن کو شفاف اور پر امن بنایا جا سکے ۔ رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے کہ بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام دو روز میں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر لیں ۔رینجرز نے موقف اپنایا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر خرچ بھی کم ہو گا اور الیکشن کی مانیٹرنگ بھی احسن طریقے سے کی جا سکے گی ۔

این اے 246 الیکشن ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی سیاسی رہنماﺅں سے ملاقات