دبئی میں تین غیر ملکی خواتین نے مر د کو اغواء کر لیا اور پھر۔۔۔

دبئی میں تین غیر ملکی خواتین نے مر د کو اغواء کر لیا اور پھر۔۔۔
دبئی میں تین غیر ملکی خواتین نے مر د کو اغواء کر لیا اور پھر۔۔۔

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں اغواءکے ایک انوکھے واقعے میں ملوث تین خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 22 سے 34 سال کی عمر کی تین ویت نامی خواتین نے ایک شخص کو اغواءکرنے کے بعد اس کی رہائی کیلئے 5 ہزار درہم تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:بے وقوف چوروں نے لوٹے گئے کروڑوں روپے کے ساتھ وہ سلوک کر دیا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا

راشدیہ پولیس سٹیشن کے ریکارڈ کے مطابق مغوی کے دوست نے پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر اسے اغواءکاروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ اغواءکاروں کے ٹھکانے کا پتہ چلایا جا سکے۔ اغواءکار خواتین نے مغوی کو ایک سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے ایک عمارت میں قید کر رکھا تھا۔ خواتین نے مغوی کے دوست کو رقم لے کر ایک جگہ پہنچنے کو کہا اور جب ایک خاتون رقم لینے کیلئے عمارت سے باہر نکلی تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ خواتین سے سوالات مکمل نہ ہونے پر عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی اور توقع کی جا رہی ہے کہ اگلی سماعت میں ویت نامی زبان کے مترجم کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...