اسلام کیخلاف زہر اگلنے والا گستاخ بھارتی دبئی میں اپنے انجام کو پہنچ گیا

اسلام کیخلاف زہر اگلنے والا گستاخ بھارتی دبئی میں اپنے انجام کو پہنچ گیا
اسلام کیخلاف زہر اگلنے والا گستاخ بھارتی دبئی میں اپنے انجام کو پہنچ گیا

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر توہین اسلام کے مرتکب ہونے والے بھارتی شخص کے متعلق پولیس نے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور ملزم کا مقدمہ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:ارب پتی بھارتی 50 روپے یومیہ پر زندگی گزارنے پر مجبور

دبئی پولیس کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ بھارتی شخص فیس بک اور واٹس ایپ پر تحریر اورتصاویر کے ذریعے توہین اسلام کا مرتکب ہوا تھا۔ ملزم اس مکروہ کام کیلئے اپنا آئی فون استعمال کرتا تھا جس کے فارنزک تجزئیے کے بعد 18 فائلیں ملیں جن میں تین توہین آمیز تصاویر بھی شامل ہیں جو فیس بک پر توہین اسلام کیلئے استعمال کی گئی تھیں۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے اسلام کی توہین پر مبنی مضمون بھی لکھا اور واٹس ایپ اور فیس بک پر توہین آمیز تصاویر بھی بھیجیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملزم کو سات سال قید یا اڑھائی لاکھ درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...