اس خوبرو خاتون پر مردکس حرکت کے عوض ڈالروں کی بارش کرتے ہیں ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اس خوبرو خاتون پر مردکس حرکت کے عوض ڈالروں کی بارش کرتے ہیں ؟جان کر آپ بھی ...
اس خوبرو خاتون پر مردکس حرکت کے عوض ڈالروں کی بارش کرتے ہیں ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  


لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہر کوئی بے غیرتی سے بچنا چاہتا ہے لیکن امریکی حسینہ کائر لینچ کہتی ہیں کہ ان سے روزانہ درجنوں مرد نہ صرف خوب بے عزتی کرواتے ہیں بلکہ اس کے بدلے بھاری رقم بھی ادا کرتے ہیں۔ 28 سالہ کیارا آن لائن بے عزتی کرنے کی فیس اوسطاً ایک ڈالر (تقریباً 100 پاکستانی روپے) فی منٹ کے حساب سے وصول کرتی ہیں۔ کیارا کہتی ہیں کہ وہ یہ کام 17 سال کی عمر سے کر رہی ہیں اور وہ اس سے ڈھیروں ڈالر کما رہی ہیں۔

پریشان بیگمات کے شوہروں کی عمر پر اثرات،سائنس نے بھی دنیا بھر کے مر دوں کے خیالات کی تصدیق کر دی

انہوں نے میگزین ”سیلون“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 17 سال کی لڑکی تھیں تو ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ایک مرد ان کے پیچھے پڑ گیا اور وہ اس کی جتنی بے عزتی کرتیں وہ اتنی ہی زیادہ دلچسپی کا اظہار کرتا۔ اس تجربے کے بعد انہوں نے ایسے مرد ڈھونڈنے شروع کر دیئے اور پھر اپنا ویب چینل قائم کر لیا۔ وہ نہ صرف مردوں کو ڈانٹ ڈپٹ کرتی ہیں بلکہ گالیاں بھی نکالتی ہی اور جنسی کمزوری اور مردانگی کی کمی کے طعنے بھی دیتی ہیں جنہیں کسٹمر مزے سے سنتے ہیں اور ناراض ہونے کی بجائے لطف اٹھاتے ہیں۔ وہ کسٹمرز کو استعمال شدہ زیرجامے اور دیگر ذاتی اشیاءبھی فروخت کرتی ہیں۔ کیارا اپنی خصوصی ویڈیوز ایک ڈالر فی منٹ میں پیش کرتی ہیں جبکہ ان کے ”بے عزتی شو“ میں ماہانہ رکنیت کی فیس 40 ڈالر(تقریباً 4000 پاکستانی روپے) ہے۔ وہ روزانہ اپنی حسین و جمیل شکل کے ساتھ ویب کیمرے کے سامنے جلوہ گر ہوتی ہیں اور پھر دنیا بھر سے آن لائن منتظر مردوں کی خوب بے عزتی کرتی ہیں اور ان پر غصے کا اظہار بھی کرتی ہیں۔ ان کے اکثر گاہکوں کا کہنا ہے کہ کیارا سے بے عزتی کروانے کا مزہ ہی اور ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...