چینی ورکروں نے بےخوفی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،بغیر کسی سیفٹی کے ایسی جگہ راستہ بنا دیا کہ جنات بھی دنگ رہ جائیں
بیجنگ (نیوز ڈیسک) بلندی پر کام کرنے والے مزدور اکثر مشکل حالات کا سامنا کرتے ہیں لیکن چینی صوبے ہنان میں ہزاروں فٹ بلند پہاڑ کے کنارے پر سڑک کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کا کام خوفناک حد تک خطرناک اور غیر محفوظ ہے۔
ملازمت کیلئے دبئی جانے والوں کیلئے زبر دست خوشخبری ،قوانین میں اہم تبدیلی متوقع
پنگ جیانگ شہر میں کام کرنے والے یہ مزدور بھاری تختے اٹھا کر ہزاروں فٹ کی بلندی پر چلتے نظر آتے ہیں جبکہ سیمنٹ کی ریڑھیاں بھی غیر محفوظ تختوں کے اوپر حرکت کرتی دکھائی دیتی ہے۔ یہ مزدور جن تختوں پر کام کرتے ہیں ان کی حفاظت کا مناسب بندوبست نہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی حفاظتی بیلٹ یا رسیاں باندھ رکھی ہیں۔ تختوں کو آگے بڑھانے کا عمل خصوصاً خوفزدہ کر دینے والا ہے کیونکہ مزدور محض لوہے کے پائپوں پر کھڑے ہو کر تختوں کے ساتھ نئے تختے جوڑتے ہیں۔ پنگ جیانگ شہر کی انتظامیہ کی توقع ہے کہ زمین سے ہزاروں فٹ بلند خوفناک سڑک مکمل ہونے پر اس علاقے میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا جو بلند سڑک سے علاقے کا نظارہ کرنا پسند کریں گے۔ یہاں کا نیشنل پارک اور موفو پہاڑ خصوصاً دلچسپی کے مرکز ہیں۔