اقوام متحدہ میں یمن کے مسئلے پر قرار داد منظور ،عبداللہ صالح اورحو ثی باغیوں کے سربراہ کانام بلیک لسٹ

اقوام متحدہ میں یمن کے مسئلے پر قرار داد منظور ،عبداللہ صالح اورحو ثی باغیوں ...
اقوام متحدہ میں یمن کے مسئلے پر قرار داد منظور ،عبداللہ صالح اورحو ثی باغیوں کے سربراہ کانام بلیک لسٹ

  


جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے مسئلے پر قرار داد منظور کر لی گئی ہے جس میںسابق یمنی صدر عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کے سردار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔یمن کے مسئلے پر قرار اد اقوام متحدہ کے چارٹر کے چپٹر 7کے تحت منظور کی گئی ۔قرار داد کے مطابق حوثی باغیوں کو ہر قسم کی ہتھیاروں کی فراہمی پر مکمل پابندی لگا دی ہے ۔یاد رہے کہ یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح نے یمنی صدر ہادی کے خلاف حوثی باغیوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کے لیے 5 جی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...