منی لانڈرنگ کیس ، الطاف حسین کی ضمانت میں 9 جولائی تک کی توسیع

منی لانڈرنگ کیس ، الطاف حسین کی ضمانت میں 9 جولائی تک کی توسیع
منی لانڈرنگ کیس ، الطاف حسین کی ضمانت میں 9 جولائی تک کی توسیع

  


لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں 9 جولائی تک ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس برطانیہ کی عدالت میں جاری ہے جہاں ان کی ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں مقامی پولیس سٹیشن آنا تھا۔برطانیہ میں پولیس سٹیشن آمد کے وقت الطاف حسین نے پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آج پوری قوم کو السلام و علیکم کہتے ہیں جس کے بعد وہ پولیس سٹیشن داخل ہو گئے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے الطاف حسین سے تفتیش کا آغاز کیا اور یہ پوچھ گچھ کا عمل تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے تک جاری رہا ۔

الطاف حسین صاحب! اب زمانہ تبدیل ہو گیا ہے،اب جی تھری کا نہیں تھری جی کا زمانہ ہے:سراج الحق

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین کے وکلاءنے انہیں ہر سوال کے جواب میں ’نوکمنٹس‘ کہنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد  الطاف حسین کو میڈیکل بنیادوں پر 9 جولائی تک ضمانت میں توسیع کر کے رہا کر دیا گیا ۔ الطاف حسین کے وکلاءکا کہنا تھا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار نہیں کیا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ الطاف حسین نے پولیس کے ساتھ پوچھ گچھ میں مکمل تعاون کیا ہے اور انہوں نے مکمل اطمینان کے ساتھ انٹرویو دیا ۔ الطاف حسین کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کا پاسپورٹ تاحال لندن پولیس کے پاس ہے اور وہ ابھی کچھ عرصہ ان کے پاس ہی رہے گا ۔ ایم کیو ایم کے رہنماءالطاف حسین کی ضمانت کی خبر آنے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی مرکز نائن زیرو پر کارکنان کی جانب سے خوشی منائی گئی ہے اور کارکنوں نے مٹھایاں بھی تقسیم کی ہیں۔

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں : رابطہ کمیٹی

مزید : قومی /Headlines


loading...