داعش کا خود کش بمبار ہوا میں پھٹ گیا

داعش کا خود کش بمبار ہوا میں پھٹ گیا
داعش کا خود کش بمبار ہوا میں پھٹ گیا

  


بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی شہر کرکوک کے قریب کرد پیشمرگہ پر حملے کیلئے آنے والے داعش کے خودکش حملہ آور کی زمین سے تقریباً 100 فٹ کی بلندی پر ہوا میں پھٹنے کی ناقابل یقین ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

برطانیہ میں غیر ملکی سیاحوں اور تارکین وطن کے مفت علاج کیلئے سخت قواعد وضوابط عائد

یہ ویڈیو کرد ملیشیا کی طرف سے جاری کی گئی ہے اور اس کے متعلق بتایا گیا ہے کہ داعش کا حملہ آور کار میں سوار ہو کر کرد مورچوں کی طرف بڑھ رہا تھا کہ سڑک کنارے لگے بم نے اس کی کار کو 100 فٹ کی بلندی تک اچھا دیا۔ جب کار زمین کی طرف گرنا شروع ہوئی تو خودکش کا بارودی مواد یا رکار کافیول ٹینک پھٹنے سے دوبارہ دھماکہ ہوا اور کار کا ڈھانچہ دھوئیں کے مرغولوں میں گھر گیا۔ کرد ملیشیا کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی داعش کے حملہ آور اپنے ہی مارٹروں او رراکٹوں کے الٹے چل جانے سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...