فحش فلمیں دیکھنے والا نوجوان قدموں کی چاپ سن کر جلدی میں اپنا بڑا نقصان کر وا بیٹھا

فحش فلمیں دیکھنے والا نوجوان قدموں کی چاپ سن کر جلدی میں اپنا بڑا نقصان کر وا ...
فحش فلمیں دیکھنے والا نوجوان قدموں کی چاپ سن کر جلدی میں اپنا بڑا نقصان کر وا بیٹھا

  


لندن (نیوز ڈیسک) دانا کہتے ہیں کہ فحش مواد دیکھنا سراسر گھاٹے کا سودا ہے اور ایک برطانوی نوجوان اس کی عبرتناک مثال بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر Denzel نامی صارف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے معاملے کی تصویر اور مختصر وضاحت جاری کی ہے جس کے مطابق یہ اپنے لیپ ٹاپ پر فحش فلم دیکھ رہا تھا کہ اچانک ویب سائٹ جام ہو گئی اور فحش منظر لیپ ٹاپ کی سکرین پر ساکت ہو گیا۔ عین اسی لمحے اس نوجوان کو اس کی والدہ کی آواز آئی جو سیڑھیاں چڑھتی ہوئی اس کی طرف آ رہی تھیں۔ حواس باختہ نوجوان کو جب کچھ نہ سوجھا تو اس نے آخری کوشش کے طور پر لیپ ٹاپ کی سکرین پر مکا مار کراسے توڑ دیا تاکہ والدہ اس کے کرتوت نہ دیکھ سکیں۔

بھارت کا وہ شرمناک گاﺅں جہاں ایک عورت کے کئی شوہر ہوتے ہیں

بعد ازاں اس نے غم ہلکا کرنے کیلئے اپنے ٹوٹے ہوئے لیپ ٹاپ کی تصویر ٹوئٹر پر بھیجی جہاں کچھ لوگوں نے اس کے ساتھ اظہار افسوس کیا جبکہ اکثر نے اسے لعن طعن کا نشانہ بھی بنایا اور بدعادات بدلنے کا مشورہ دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...