ہائی کورٹ :گلو بٹ کیس میں متعلقہ ریکارڈ طلب

ہائی کورٹ :گلو بٹ کیس میں متعلقہ ریکارڈ طلب
 ہائی کورٹ :گلو بٹ کیس میں متعلقہ ریکارڈ طلب

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مرکزی کردار گلو بٹ کی ضمانت کے لئے دائر درخواست پرمتعلقہ حکام سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔ دورکنی بنچ کے روبرو شاہد عزیز عرف گلو بٹ کے وکیل کاشف عباس زید ی ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے گلوبٹ کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5برس اور دیگر جرائم کی دفعات کے تحت مجموعی طور پر 6 برس مزیدقید کی سزا سنائی ہے، درخواست گزار کے مطابق گاڑیوں کی توڑ پھوڑ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتی لیکن اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی، سزا کے خلاف اپیل بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواءہے، ان کا مزید کہناتھا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382(بی) کے تحت اگر ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ نہ ہو تو اسے سزا میں رعایت دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے استدعاکی کہ عدالت سے سزا کے خلاف اپیل کے حتمی فیصلے تک گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس کیس کی مزید سماعت 2ہفتے بعد ہوگی۔

ضرب عضب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سپاہیوں اور افسران میں اعزازات کی تقسیم

مزید : لاہور


loading...