سپریم کورٹ :پنجاب بینک کیس کے ملزم ہمیش خان کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ :پنجاب بینک کیس کے ملزم ہمیش خان کی ضمانت منظور
سپریم کورٹ :پنجاب بینک کیس کے ملزم ہمیش خان کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) سپریم کورٹ نے پنجاب بینک فراڈ کیس کے مرکزمی ملزم ہمیش خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ کے روبرو پنجاب بینک کے سابق صدر ہمیش خان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے پنجاب بینک کے 9ارب کے سکینڈل کا مقدمہ درج کیا تاہم 5برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس سکینڈل کی نہ صرف تفتیش نامکمل ہے بلکہ ٹرائل بھی مکمل نہیںہوسکا، بنچ کو بتایا گیا کہ اس سکینڈل کے بڑے ملزم شیخ افضل کی ضمانت منظور ہو چکی ہے لیکن ہمیش خان نامکمل تفتیش اور ٹرائل کی وجہ سے جیل میں قید ہے، نیب کی طرف سے عدالت کو بتایا کہ پنجاب بینک سکینڈل کی اب تک کی تفتیش کے مطابق ہمیش خان نے اربوں روپے رشوت کے عوض شیخ افضل کو بوگس فیکٹریوں کے عوض قرضہ دیا ، تفتیش اور ٹرائل کے مکمل نہ ہونے پر نیب عدالت میں تسلی بخش جواب نہ دے سکا، عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد ہمیش خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جیل سے رہائی کیلئے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے جائیں۔

جہاں ترقی شروع ہوتی ہے وہاں عمران خان کو تکلیف شروع ہو جاتی ہے : پرویز رشید

مزید :

لاہور -