لندن پولیس کے پہلی مرتبہ الطاف حسین سے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے سوالات

لندن پولیس کے پہلی مرتبہ الطاف حسین سے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے سوالات
لندن پولیس کے پہلی مرتبہ الطاف حسین سے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے سوالات

  


لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کی عدالت میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور ان سے اس موقع پر درجنوں سوالات کیے گئےلیکن الطاف حسین کی جانب سے ہر سوال کا دو لفظی 'نو کمنٹس'جواب دیا گیا ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر الطاف حسین سے پہلی مرتبہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے سوالات کیے گئے ہیں جبکہ ان کو اپنی آمدنی قانونی ثابت کرنے کے لیے گزشتہ 20 سالوں کی بینک کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز سے ملنے والے اسلحہ لائسنس کی تفصیلات جاری کر دیں

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ الطاف حسین سے ایم کیو ایم کے مالی معاملات ، بینک اکاﺅنٹس سمیت پاکستان سے لندن ، کینیڈا اور دبئی کے لیے ادائیگیوں کے بارے میں  سوالات کیے گئے ہیں۔لندن پولیس کی جانب سے الطاف حسین سے سرفراز مرچنٹ ، طارق میر اور محمد انور سمیت دیگر افراد کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے ہیں ۔یاد رہے الطاف حسین سے لندن پولیس نے ساڑھے 5 گھنٹے تک تفتیش کی تھی جبکہ پہلی مرتبہ ڈاکٹر عمران فاروق کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔دوسری جانب الطاف حسین تمام سوالات کا جوب صرف ’نو کمنٹس‘ دیتے رہے جس سے لگ رہا تھا کہ یہ الطاف حسین کے پسندیدہ الفاظ ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...