سائنسدانوں نے ’ٹماٹر‘ کے ذریعے بانجھ پن کا علاج دریافت کرلیا، اولاد سے محروم جوڑوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سائنسدانوں نے ’ٹماٹر‘ کے ذریعے بانجھ پن کا علاج دریافت کرلیا، اولاد سے ...
سائنسدانوں نے ’ٹماٹر‘ کے ذریعے بانجھ پن کا علاج دریافت کرلیا، اولاد سے محروم جوڑوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

  

لندن (نیوز ڈیسک ) قدرت نے ٹماٹر میں مردانہ صحت کے ضامن اجزاءکا ایسا خزانہ رکھا ہے کہ جس کے انکشاف پر سائنسدان بھی حیران رہ گئے ہیں۔ تولیدی صحت پر تحقیق کرنے والے برطانوی سائنسدانوں نے ٹماٹر سے تیار کی گئی ایک جادوئی گولی کی آزمائش شروع کر دی ہے، تاکہ مردانہ بانجھ پن کے علاج کے لئے اس کا استعمال جلد از جلد شروع کیا جا سکے۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق شیفیلڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پروفیسر ایلن پیسی کے قیادت میں ٹماٹر سے تیار کی گئی گولی کے تجربات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس گولی کو ٹماٹر میں پائے جانے والے مرکب لائکوپین (lycopene) سے تیار کیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس سے پہلے کی گئی تحقیقات میں ثابت ہو چکا ہے کہ یہ مرکب مردانہ بانجھ پن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ مرکب سپرم کی تعداد میں 70 فیصد تک اضافہ کر دیتا ہے جبکہ ان کی کوالٹی کو بھی بہت بہتر کر دیتا ہے۔

روزانہ ایک سیب یا کیلا کھانا فالج سے بچاتا ہے: نئی تحقیق

ڈاکٹر پیسی نے بتایا کہ لائکوپین کی وجہ سے سپرم کے ڈی این اے کو ہونیوالے نقصان میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے جبکہ اس بات کے بھی شواہد ملے ہیں کہ یہ مرکب مردوں میں پراسٹیٹ کینسر کے خدشات کو بھی کم کر دیتا ہے۔ لائکوپین کی وجہ سے پراسٹیٹ گلینڈکے بڑھنے کا عمل بھی رک جاتا ہے، جس کی وجہ سے بڑھاپے میں پیدا ہونے والے پیشاب کے مسائل سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر پیسی نے جاری تجربات کے متعلق بتایا کہ ان میں 18 سے 30 سال کے مردوں کو شامل کیا جارہا ہے۔ تین ماہ تک جاری رہنے والے تجربات کے دوران ایک گروپ کو روزانہ لائکوپین سے بنے دو کیپسول کھلائے جائیں گے جبکہ دوسرے گروپ کو پلاسیبو (نکلی گولی ) دی جائے گی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تجربات کے نتائج اس سے پہلے کی جانے والی تحقیقات کے نتائج کو حتمی ثابت کریں گے، جس کے بعد ٹماٹر سے تیار کی گئی گولی کا مردانہ بانجھ پن کے علاج کیلئے استعمال باقاعدہ طورپر شروع ہو جائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -