ہر سال دنیا کے کس ائیرپورٹ پر سب سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں؟ فہرست جاری کردی گئی، پہلا نمبر کس کا؟ جواب ایسا جو آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا

ہر سال دنیا کے کس ائیرپورٹ پر سب سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں؟ فہرست جاری کردی ...
ہر سال دنیا کے کس ائیرپورٹ پر سب سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں؟ فہرست جاری کردی گئی، پہلا نمبر کس کا؟ جواب ایسا جو آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل نے دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق ایک بار پھر امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے ایئرپورٹ ہرٹس فیلڈ جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015ءمیں اس ایئرپورٹ سے 10کروڑ لوگوں نے سفر کیاجو گزشتہ سال کی نسبت6.1فیصد زائد ہیں۔ دوسری طرف 2014ءکی نسبت 2015ءمیں اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹریفک میں 5.5فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ ہونے کی دو وجوہات بتائی گئی ہیں۔اول اس شہر کی لوکیشن ایسی ہے کہ یہاں سے تقریباً80فیصد امریکہ میں محض2گھنٹے کی فلائٹ کے ذریعے پہنچا جا سکتا اور شہر ایک صنعتی و تجارتی حب کی حیثیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ لوگ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ثانیاً اس کا اعزاز ڈیلٹا ایئرلائنز کو جاتا ہے جو اس شہر سے آپریٹ کرتی ہے اور نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر سے مسافروں کی یہاں آمد کا باعث بنتی ہے۔

پاکستانیوں کیلئے بغیر ویزہ یورپ کی سیر کرنے کا آسان ترین طریقہ
ایئرپورٹس کونسل نے دنیا کے 1ہزار114ایئرپورٹس کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔ جس کے مطابق دوسرے نمبر پر دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ چین کا بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے جہاں سے 2015ءمیں 8کروڑ 99لاکھ 38ہزار 628افراد نے سفر کیا۔ تیسرے نمبر پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے، یہاں سے 7کروڑ 80لاکھ 10ہزار 256افراد نے سفر کیا۔ چوتھے نمبر پر شکاگو او ہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7کروڑ 69لاکھ49ہزار 504افراد، پانچویں نمبر پرجاپان کے ٹوکیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7کروڑ 53لاکھ 16ہزار718افراد، چھٹے نمبر پر برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے 7کروڑ 49 لاکھ89ہزار795افراد، ساتویں نمبر پر امریکہ کے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7کروڑ 49لاکھ 37ہزار4افراد، آٹھویں نمبر پر ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 6کروڑ 82لاکھ 83ہزار 407افراد، نویں نمبر پر فرانس کے پیرس چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے 6کروڑ 57لاکھ66ہزار986افراد اور دسویں نمبر پر ڈیلاس انٹرنیشنل ایئرپورٹ آیا جس کے ذریعے 2015ءمیں 6کروڑ 40لاکھ 72ہزار468افراد نے سفر کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -