20 سالہ لڑکی 69 سالہ بابے کے پیار میں ڈوب گئی لیکن پھر آدمی نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ لڑکی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسی کہانی کہ مردوں کو یقین نہ آئے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک 20 سالہ لڑکی69 سالہ بڈھے کے عشق میں دیوانی ہو گئی، مگر بڑے میاں ایسے بے وفا نکلے کہ چند دن کی دوستی کے مزے لئے اور پھر لڑکی کو تڑپتا چھوڑ کر رفو چکر ہو گئے ۔
نیوز سائٹ WWWNکے مطابق لڑکی شیاﺅ یون کو شیانگیانگ شہر میں دریائے ہان کے کنارے خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے اسے چھوڑ دیا تھا اور وہ اس واقعہ پر اس قدر دل شکستہ تھی کہ اب اور زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔
اگر سچا پیار ڈھونڈنا چاہتے ہیں تو یہ ایک عادت فوری اپنالیں، سائنسدانوں نے مفید مشورہ دے دیا
اس کی داستان سن کر پولیس والے بھی جذباتی ہوگئے اور بوائے فرینڈ کی تلاش شروع کردی۔ لڑکی نے بتایا تھا کہ بوائے فرینڈ سے اس کی ملاقات ایک مارکیٹ میں ہوئی تھی، جہاں وہ ملازمت کرتا تھا، اور وہ اس کی نسبت بڑی عمر کا تھا۔ لڑکی کی بتائی گئی معلومات کے مطابق تلاش شروع کی گئی اور بالآخر پولیس نے 69 سالہ بوائے فرینڈ کو ڈھونڈ لیا۔
بڈھے بوائے فرینڈ نے پولیس کو بتایا کہ وہ شیاﺅ کو پسند نہیں کرتا تھا، لیکن وہ زبردستی اس کے پیچھے پڑ گئی تھی۔ پولیس کا اصرار تھا کہ وہ لڑکی سے ایک بار مل لے، جس پر اس نے صرف ایک بار ملنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔