خبردار ! اگلی مرتبہ اپنے ہاتھ دھونے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

خبردار ! اگلی مرتبہ اپنے ہاتھ دھونے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، بڑے نقصان سے ...
خبردار ! اگلی مرتبہ اپنے ہاتھ دھونے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

  

لندن(نیوزڈیسک) ہم ہر چیز کرنے کے لئے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر جراثیم کا لگنا ایک عام سی بات ہے اور ان سے نجات کے لئے ہاتھ دھوئے جاتے ہیں لیکن اگر صحیح طریقے سے ہاتھ نہ دھوئے جائیں توجراثیم کی وجہ سے انسان مختلف طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو ہاتھ دھونے کا درست طریقہ بتاتے ہیں،یہ طریقہ چھ حصوں پر مشتمل ہے اور اس کیں زیادہ وقت لگتاہے لیکن اس پر عمل کرکے آپ اپنے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک صاف ستھراکرلیں گے۔

1۔آپ کو چاہیے کہ سب سے پہلے اپنے ہاتھوں اور صابن کو گیلا کریں۔اب اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کوآپس میں رگڑیں اورصابین کی جھاگ بنالیں۔

2۔ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑتے ہوئے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں دیں اور ایک ہاتھ کی انگلیوں سے دوسرے ہاتھ کی انگلیوں کو صاف کریں اوریہی عمل دوسرے ہاتھ کے لئے دہرائیں۔

3۔اب ایک ہاتھ کی ہتھیلی اور انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کے اوپر پھیرتے ہوئے صابن اس کے اوپر لگاتے جائیں اور ہاتھوں کو ملتے رہیں،یہ عمل دوسرے ہاتھ کے ساتھ بھی کریں۔

4۔اب اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کی مٹھی بنائیں اور ایک دوسرے میں دے کر اچھی طرح ملیں۔

5۔اب اپنے ایک ہاتھ کی مٹھی میں دوسرے ہاتھ کا انگوٹھا لے کر اسے رگڑیں اور ساتھ ہی انگلیوں اوراوپربھی پھیریں،یہ عمل دوسرے ہاتھ اور انگوٹھے کے لئے بھی کریں۔

6۔اب اپنے دائیں ہاتھ کی انگلیوں اور انگوٹھے کو بائیں ہاتھ کی ہتھیلی اور انگلیوں پر پھیریں اور پھر دوسرے ہاتھ پر بھی ایسا ہی کریں۔اب ہاتھوں کوکسی ٹشو پیپر سے صاف کریں اور اسی ٹشو کے ذریعے نل کو بند کریں تاکہ اس پر موجود جراثیم آپ کے ہاتھوں پر نہ لگیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -