’صرف ایک چیز کھانا چھوڑ کر 50 کلو وزن کم کرلیا‘ بھاری بھرکم جسم کو بے حد کم عرصے میں انتہائی پرکشش بنانے والی خاتون نے کامیابی کا راز بتا کر موٹے لوگوں کی مشکل حل کردی

’صرف ایک چیز کھانا چھوڑ کر 50 کلو وزن کم کرلیا‘ بھاری بھرکم جسم کو بے حد کم ...
’صرف ایک چیز کھانا چھوڑ کر 50 کلو وزن کم کرلیا‘ بھاری بھرکم جسم کو بے حد کم عرصے میں انتہائی پرکشش بنانے والی خاتون نے کامیابی کا راز بتا کر موٹے لوگوں کی مشکل حل کردی

  


ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے کا شکار افراد اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں مگر سکاٹ لینڈ کی اس خاتون نے اپنی خوراک میں سے صرف ایک چیز نکال کر حیران کن طور پر اپنے وزن میں آدھے سے بھی زیادہ کمی کر لی۔ اس مرض کا شکار دیگر افراد بھی اس خاتون کے نقش قدم پر چل کر اپنے وزن میں خاطرخواہ کمی لا سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کی رہائشی 31سالہ ڈونا ڈوچرٹے کی جب شادی ہوئی تو اس نے سائز 20کا عروسی لباس پہنا تھا۔ شادی کے بعداس نے اپنی خوراک میں سے چینی نکال دی۔ اب اس کے لباس کا سائز 8تک آ پہنچا ہے۔

ایک ماہ تک روزانہ 2 کیلئے کھانے سے صحت میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ آج سے ہی شروع ہوجائیں گے

رپورٹ کے مطابق ڈونا روزانہ کوکا کولا کے 6کین ، کیک، بسکٹ، چاکلیٹ و دیگر ایسی چیزیں سارا دن کھاتی رہتی تھیں جن میں چینی وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے مگر جب اس نے اپنا وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا تو اس نے یہ تمام چیزیں چھوڑ دیں اور ان کی جگہ ایسی چیزیں کھانے لگی جن میں چینی نہیں ہوتی۔ پہلے ڈونا کا وزن 96.6کلوگرام تھا مگر خوراک میں اس تبدیلی سے وہ اپنا وزن کم کرکے49.8کلوگرام لا چکی ہے۔ ڈونا کا کہنا تھا کہ لڑکپن ہی سے مجھے چینی والے مشروبات اور کیک ، چاکلیٹ وغیرہ کھانے کا شوق تھا۔ جب میرا وزن 100کلوگرام کے قریب پہنچ گیا تو میں اس پر خاصی پریشان تھی مگر میرے لیے اپنی کھانے کی عادات تبدیل کرنا بہت مشکل تھا۔ 5سال قبل میرے والد کو شوگر ہو گئی۔ اس سے مجھے تحریک ملی اور میں اپنی خوراک سے شوگر والی اشیاءنکالنے میں کامیاب ہو گئی۔ اب میری جسامت قابل رشک ہو چکی ہے اور میں ویسی ہی بن گئی ہوں جیسی کبھی بننا چاہتی تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس