منگولیا میں 1500 سال پرانی لاش دریافت، پاﺅں پر ایک ایسی چیز پہن رکھی تھی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، صارفین حیران پریشان

منگولیا میں 1500 سال پرانی لاش دریافت، پاﺅں پر ایک ایسی چیز پہن رکھی تھی کہ ...
منگولیا میں 1500 سال پرانی لاش دریافت، پاﺅں پر ایک ایسی چیز پہن رکھی تھی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، صارفین حیران پریشان

  


اولان باتر(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی ایشیاءکے ملک منگولیا میں 1500سال پرانی ایک خاتون کی لاش دریافت کی گئی ہے جس نے حیران کن طور پر پاﺅں میں آج کے جوتوں کے معروف برانڈ ایڈیڈاس (adidas)کے جوگرزسے انتہائی مشابہت رکھنے والے جوتے پہن رکھے تھے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ لاش التائی(Altai) کے پہاڑوں میں 10ہزار فٹ کی بلندی سے ملی ہے۔ اس کے پیروں میں موجود جوتے اگرچہ انتہائی خستہ حالت میں تھے مگر ان کی ہیئت تاحال برقرار اور قابل شناخت ہے اور ان کی شکل حیران کن طور پر ایڈیڈاس کے جوگرز سے ملتی جلتی ہے۔

تاریخ کا انوکھا واقعہ، دو الگ الگ خواتین نے جڑواں بچوں کو جنم دے دیا، ایسا کیسے ممکن ہے؟ آپ بھی جانئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ”خاتون کی لاش کے پیروں میں ایڈیڈاس کے جوتوں کی دریافت آج تک کی انتہائی منفرد دریافت ہے اور اس سے منگولیا کی قدیم تہذیب کو سمجھنے کا بہترین موقع ملے گا۔“اس لاش کے پیروں میں موجود ان جوتوں کی تصویر ماہرین نے انٹرنیٹ پر شیئر کی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔اسے دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین انتہائی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس زمانے میں بھی ایسے جوگرز موجود تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس