دنیا کی انوکھی ترین بینک ڈکیتی، چور ایسا لباس پہن کر آئے کہ الارم بے بس ہوگئے، آرام سے چلتے بنے، ایسی کیا عام سی چیز پہن رکھی تھی؟ جان کر پولیس بھی چکراگئی

دنیا کی انوکھی ترین بینک ڈکیتی، چور ایسا لباس پہن کر آئے کہ الارم بے بس ...
دنیا کی انوکھی ترین بینک ڈکیتی، چور ایسا لباس پہن کر آئے کہ الارم بے بس ہوگئے، آرام سے چلتے بنے، ایسی کیا عام سی چیز پہن رکھی تھی؟ جان کر پولیس بھی چکراگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (نیوز ڈیسک) برازیل کے شہر سانتا کترینا میں واقع ایک بینک میں چوروں، ڈاکوﺅں سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے تمام انتظامات کئے گئے تھے لیکن ڈاکو ایسی چال چل گئے کہ تمام سکیورٹی انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔
نیوز سائٹWWWN کے مطابق دو ڈاکو ایسا خاص لباس پہن کر بینک کے اندر گھسے کہ سکیورٹی آلات کو ان کی خبر تک نہ ہوئی اور سکیورٹی الارم نے چوں تک نہ کی۔ بینک کے ہیڈ آفس میں تمام شاخوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو براہ راست پہنچ رہی تھی۔ اس ویڈیو میں سانتا کترینا کی شاخ کے اندر دو عجیب و غریب مخلوقات کو پھرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بینک انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا، لیکن جب تک سکیورٹی اہلکار بینک تک تو پہنچے تو یہ عجیب مخلوق فرار ہوچکی تھی۔

روپیہ روپیہ بھیک مانگتے بھارتی بھکاری کی 65لاکھ روپے کی لاٹری لگ گئی
پولیس کے مطابق دراصل یہ عجیب مخلوق دو ڈاکو تھے جو اپنے جسم کو پوری طرح ایلومینیم کے ورق میں ڈھانپ کر بینک کے اندر داخل ہوئے تھے۔ اس دھاتی پرت کی وجہ سے سکیورٹی آلات ان کی موجودگی کو محسوس نہیں کرسکے اور ان کے بینک میں داخل ہونے کے باوجود الارم نہیں بجا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں نے اپنے ایک ساتھی کو بینک کے باہر نگرانی کے لئے کھڑا کررکھا تھا، جسے گرفتار کرلیا گیا، تاہم بینک کے اندر داخل ہونے والے دونوں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کو بینک کے اندر ڈاکوﺅں کی چھوڑی ہوئی متعدد اشیائ، جن میں تالے توڑنے کے آلات اور ٹارچ وغیرہ شامل تھی، ملے ہیں، البتہ ایلومینیم کے ورق کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ پولیس کا خیال ہے کہ ڈاکو ایلومینیم کے ورق میں لپٹے ہوئے ہی فرار ہوگئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -