برسلز ائرپورٹ: 2 نوجوان مشکوک گاڑی چھوڑ کر فرار، پولیس، بم سکواڈ طلب، کلیئر قرار

برسلز ائرپورٹ: 2 نوجوان مشکوک گاڑی چھوڑ کر فرار، پولیس، بم سکواڈ طلب، کلیئر ...
برسلز ائرپورٹ: 2 نوجوان مشکوک گاڑی چھوڑ کر فرار، پولیس، بم سکواڈ طلب، کلیئر قرار

  

برسلز (ویبڈ یسک) برسلز ائیرپورٹ کی پارکنگ میں دو نوجوان گاڑی کھڑی کر کے بھاگ گئے۔ مشکوک گاڑی کی موجودگی پر ائیرپورٹ آنے جانے والے راستے بند کردئیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو نوجوان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد ہوسکتا ہے۔ فوج اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اردگرد کا علاقہ خالی کرالیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر دو نمبر پلیٹیں لگی ہوئی ہیں ایک نمبر پلیٹ اسی علاقے مولن ہیک کی ہے جہاں سے دہشتگردوں نے کارروائی کی تھی۔ بعدازاں بیلجیئم پولیس نے برسلز ائر پورٹ کو کلیئر کر دیا۔ ائیرپورٹ کے اطراف کی تمام ٹریفک بھی کھول دی گئی۔ اینٹی بم سکواڈ نے مشتبہ گاڑی کی انسپکشن مکمل کر لی خالی کرائے گئے گھروں میں لوگ واپس آگئے۔

مزید :

بین الاقوامی -