بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت کو 50 کروڑ روپے ٹیکس ادا کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت کو 50 کروڑ روپے ٹیکس ادا کردیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت کو 50 کروڑ روپے ٹیکس ادا کردیا

  


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ مالی سال 2013-14ءکا حکومت کو واجب الادا 50 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا کردیا۔ دوسری طرف بورڈ نے اپنے اخراجات کی بھی تفصیلات جاری کی ہیں جس میں بورڈ نے 25 لاکھ اپنی ویب سائٹ پر خرچ کئے ہیں۔ بورڈ نے 2.74 کروڑ سروس چارجز ادا کئے جبکہ انڈر 19 اور اے ٹیم کوچنگ پر راہول ڈریوڈ کو 1 کروڑ 30 لاکھ تنخواہ دی، اس کے علاوہ دہلی کرکٹ ایسوسیا یشن کو 29 کروڑ،ا ٓسام کرکٹ ایسوسی ایشن کو تین کروڑ 37 لاکھ جبکہ بنگلہ کرکٹ ایسوسی ایشن کو پونے سات کروڑ روپے ادا کئے گئے۔

مزید : کھیل