حکومتی رکن میاں منیر نے دھرنے پر بیٹھے اپوزیشن اراکین کی جیبوں اور جھولی میں نوٹ ڈال دئیے

حکومتی رکن میاں منیر نے دھرنے پر بیٹھے اپوزیشن اراکین کی جیبوں اور جھولی میں ...
حکومتی رکن میاں منیر نے دھرنے پر بیٹھے اپوزیشن اراکین کی جیبوں اور جھولی میں نوٹ ڈال دئیے

  

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی میاں محمد منیر نے سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنے پر بیٹھے اپوزیشن اراکین کی جیبوں اور جھولی میں نوٹ ڈال دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اراکین پانامہ لیکس کیخلاف احتجاج کے دوران سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دے کر نعرے بازی میں مصروف تھے کہ اسی دوران حکمران جماعت کے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی میاں محمد منیر اپوزیشن اراکین کے پاس پہنچ گئے اور ان کی جیبوں اور جھولی میں نوٹ ڈالنا شروع کر دئیے جس پر اراکین کھڑے ہو گئے اورنوٹ انہیں واپس کر دئیے۔ اس موقع پر ایوان میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔

مزید :

لاہور -