تحریک انصاف کا پی پی قیادت کے خلاف زبان بندی کا فیصلہ

تحریک انصاف کا پی پی قیادت کے خلاف زبان بندی کا فیصلہ
 تحریک انصاف کا پی پی قیادت کے خلاف زبان بندی کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے 24 اپریل یوم تاسیس کے حوالے سے دو اہم فیصلے کئے ہیں۔ مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق ایف نائن پارک میں ہونے والی یوم تاسیس کی تقریب میں سٹیج پر صرف ایک کرسی عمران خان کی ہو گی، 24 اپریل تک پیپلزپارٹی کیخلاف بیان بازی بالکل نہیں کی جائے گی بالخصوص کرپشن کے حوالے سے آصف زرداری، گیلانی سمیت دیگر سینئر قیادت کیخلاف کسی پلیٹ فارم سے بات نہیں کی جائے گی۔پارلیمنٹ کے اندر ،باہر اور میڈیا ٹاک شوز میں کسی بھی پلیٹ فارم پر پی پی کو تنقید کا نشانہ نہ بنانے کی عمران خان نے ہدایت جاری کردی ہے ، یہ ہدایت پی ٹی آئی رہنماﺅں، ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداروں تک پہنچا دی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -